ETV Bharat / state

بانڈی پورہ - اہم شریف زیارتگاہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

ضلع بانڈی پورہ میں معروف زیارت گاہ حضرت سلطان العارفینؒ اہم شریف جانے والی سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔

بانڈی پورہ - اہم شریف زیارتگاہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ
بانڈی پورہ - اہم شریف زیارتگاہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ
author img

By

Published : Aug 16, 2021, 2:21 PM IST

مین ٹاؤن بانڈی پورہ سے محض پانچ کلو میٹر دور ہونے کے باوجود زیارتگاہ اہم شریف جانے والی سڑک انہائی خستہ ہو چکی ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی مقامی باشندوں، راہگیروں اور زائرین کے لیے تکلف دہ ہے۔

بانڈی پورہ - اہم شریف زیارتگاہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ

ضلع کے مختلف علاقوں سمیت دیگر اضلاع سے بھی سینکڑوں زائرین روزانہ اہم شریف زیارتگاہ کا رخ کرتے ہیں تاہم خستہ حال سڑک کے باعث زائرین کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ سڑک کئی برسوں سے خستہ حالی کی شکار ہے جس کی تعمیر و مرمت کے لیے انتظامیہ ٹھوس اقدامات نہیں اٹھا رہی۔

زیارتگاہ اہم شریف اور اسکے متصل مسجد کے امام و خطیب نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ برسوں سے انہوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ جات سے خستہ حال سڑک کی مرمت کیے جانے کا مطالبہ کیا، تاہم انکے مطابق لوگوں کو بنیادی ضرورت فراہم کرنے میں انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: پرائمری ہیلتھ سینٹر جانے کے لیے ابھی تک سڑک تعمیر نہیں کی گئی

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے ضلع میں مختلف سڑکوں کی تعمیر و مرمت حتی کی وسعت کے ساتھ ساتھ میگڈمائزیشن کا کام کیا جا رہا ہے تاہم انکے مطابق ’’اہم شریف زیارتگاہ جانے والی سڑک - جس پر روزانہ ہزاروں افراد سفر کرتے ہیں - کو جان بوجھ کر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔‘‘

انہوں نے خستہ حال سڑک کی فوری طور مرمت اور میگڈمائزیشن کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ’’روزانہ کی بنیاد پر زیارتگاہ آنے والے ہزاروں زائرین کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.