ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: آتشزدگی میں 3 رہائشی مکان، ایک گاؤ خانہ خاکستر - گاے بھی جھلس کر ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں آتشزدگی کے دوران تین رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ خاکستر ہوگئے جب کہ اس واردات میں ایک گائے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی۔

بانڈی پورہ: آتشزدگی میں 3رہائشی مکان، ایک گائو خانہ خاکستر

author img

By

Published : Jun 25, 2021, 11:21 AM IST

ضلع بانڈی پورہ کے بنکوٹ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً دو دیگر رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ کو اپنی زد میں لے لیا۔

مقامی رضاکاروں اور فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم اس دوران تین رہائشی مکانات اور ایک گاؤ خانہ مکمل طور پر خاکستر ہوگئے جب کہ اس حادثے میں ایک گائے بھی جھلس کر ہلاک ہو گئی۔

آگ کے حادثہ میں لاکھوں کی املاک خاکستر ہوگئیں جب کہ کئی کنبے بے گھر ہو گئے۔

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ میں کورونا ویکسینیشن اور ماس سیمپلنگ جاری

اس ضمن میں پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.