ETV Bharat / state

بانڈی پورہ : 166 ڈی ڈی سی امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے داخل کیے - کاغذات داخل کیے گئےـ

ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا 'ڈی ڈی سی انتخابات کے لئے دوسری تیاریوں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اقدامات کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہے۔

امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے داخل کیے
امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے داخل کیے
author img

By

Published : Nov 17, 2020, 5:00 PM IST

بانڈی پورہ میں آج 166 امیدواروں نے ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں پرچہ نازدگی داخل کیے ہیں۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ حصہ لینے کی گزارش کی۔

امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے داخل کیے

ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے بھی آنے والے پنچایت الیکشن کے حوالے سے کہا 'ابھی تک پہلے مرحلے کے لئے کل 166 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے ہیں۔ جن میں 121 ڈی ڈی سی، 129 پنچ کے لئے اور 16 سرپنچ کی امید وار کے لئے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'گریز جیسے دور دراز اور سرحدی علاقے میں پہلے ہی ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پہاڑی علاقوں میں بھاری برفباری کے باعث بانڈی پورہ، گریز روڈ پر نقل و حمل کو چند دنوں کے لئے روک دیا گیا تھا۔

ڈی ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا 'ان انتخابات کے لئے دوسری تیاریوں کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے اقدامات بھی پورے کئے گئے ہیں۔ کچھ ایسے بلاک سے بھی پنچ اور سرپنچوں کی نامزدگی کے لئے کاغذات داخل کیے گئے ہیں. جن میں پہلے سرپنچ اور پنچوں کی نمائندگی نہیں تھی'۔

یہ بھی پڑھیے
'گپکار گینگ 'عالمی گینگ' بننے کی کوشش میں'

انہوں نے عوام سے اپیل کی 'ان انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں. تاکہ اپنے علاقوں کے روزمرہ مسائل اور دیگر ترقیاتی کاموں کو انجام دینے میں آسانی پیدا ہو'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.