ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ سمیت ایل جی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر پنچایت میں کم از کم 05 افراد کی شناخت کر کے انہیں خود روزگار فراہم کرنے کے لیے ’’بے روزگار سے سو روزگار‘‘ کے تحت ایک بیداری مہم کے ساتھ ساتھ اندراج مہم چلائی جا رہی ہے۔
’’بے روزگار سے سو روزگار‘‘ یعنی بے روزگار سے خود روزگار تک مہم کا آغاز جمعرات کو ضلع بانڈی پورہ کے نوگام، سوناواری بلاک میں کیا گیا۔
اس پروگرام کا مقصد بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے جس میں اس عمل کے ایک حصے کے طور پر مالی مدد کرنا بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں: Training Programe In Bandipora:ہارٹیکلچر محکمے کی جانب سے تربیتی کیمپ کا انعقاد
اس موقع پر بلاک ڈیولپمنٹ افسر نوگام شعیب نور نے وہاں جمع نوجوانوں کو اس مہم کے بارے میں آگاہ کیا اور موقع پر ہی بے روزگار نوجوانوں کا بھی اندراج کیا گیا۔