ETV Bharat / state

Avalanche Warning issued دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی انتباہ

author img

By

Published : Mar 25, 2023, 10:18 PM IST

جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹر کے دس اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ان اضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی انتباہ

سرینگر:جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر یونین ٹریٹر کے دس اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ڈی ایم اے نے اننت ناگ ، بانڈی پورہ ، بارہمولہ، کپواڑہ،کولگام ، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ ، رامبن اور ریاسی اضلاع میں3 ہزار میٹر سے اوپر والے علاقوں میں کم درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ان ضلاع میں رہنے والے لوگوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں۔

بتادیں کہ اس سے پہلے17 فروری کو سرحدی ضلع کپواڑہ کے مژھل علاقہ میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس حادثہ میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین لوگوں کو بچا لیا گیا۔ اس سے قبل 10 فروری کو سرحدی علاقہ گریز کے ماز گنڈ بالا علاقے میں برفانی تودا گر آیا تھا۔ اس برفانی تودے کی زد میں ایک خاتون اور ایک دوشیزہ آئی تھی، تاہم مقامی لوگوں نے فوری طور بچاؤ آپریشن شروع کرکے دونوں کو زندہ بچالیا تھا۔

وہیں مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں یکم فروری کو برفانی تودا گرا تھا۔ اس برفاتی تودے میں پولینڈ کے دو سیاح ہلاک ہوئے تھے۔ ریسکیو آپریشن کے ذریعے 19سیاحوں اور دو مقامی گائیڈز کو بچالیا تھا۔امسال 12جنوری کو سونہ مرگ میں ایک برفانی تودا گرا آیا تھا اس حادثہ میں ایک نجی کمپنی میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے دو مزدور سندیپ سنگھ اور بال کرشن ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: Avalanche Warning issued دس اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری

واضح رہے کہ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے اور انہیں ان علاقوں میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت دی جاتی ہے جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات زیادہ رہتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.