تفصیلات کے مطابق اے آر ٹی او بانڈی پورہ کو مسلسل کچھ روز سے یہ شکایات موصول ہورہی تھیں کہ بانڈی پورہ سے سرینگر جانے والی سومو گاڑیاں سواریوں سے اضافی کرایہ وصول کرتی ہیں جس کے بعد انہوں نے بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل شروع کیا اور اس دوران انہوں نے کئی افراد کو اضافی کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں ان پر جرمانہ عائد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پامپور میں عسکریت پسند کا معاون گرفتار
اس کے علاوہ کئی گاڑیاں اس دوران ضبط بھی کی گئیں۔ اے آر ٹی او صہیب احمد نے ای ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ عمل آنے والے دنوں میں بھی جاری رکھیں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے تمام سومو ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ کسی بھی صورت میں سواریوں سے اضافی کرایہ وصول نہ کریں، ورنہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی-