شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے سالانہ مجلس حسینی کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس حسینی میں ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہادت عظمیٰ کے مقاصد اور معرکہ کربلا کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی۔ Majlis E Hussaini Held In Bandipora
آغا صاحب نے کہا کہ شہداے کربلا نے اسلام اور انسانیت کی سربلندی کے لئے عظیم قربانیاں پیش کرکے عزم و استقامت کی ایک تاریخ رقم کی ان برگزیدہ شخصیات نے انسانیت سوز مظالم برداشت کئے لیکن ظلم اور باطل کے ساتھ کوئی ہم کاری نہیں کی۔ نواسہ رسول حضرت امام حسین نے اپنے مقدس لہو سے اسلام اور شریعت اسلامی کی حفاظت کا ایک لایحہ عمل مرتب کیا۔ Majlis E Hussaini Held In Bandipora
انہوں نے کہا کہ شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس عزا کربلا کے پیغام کو زندہ رکھنے اور دنیا تک پہنچانے کا ایک موثر ذریعہ ہے اور شہیدان کربلا ؑ کو خراج عقیدت اور ان سے وابستگی کا سب سے بہترین مظاہرہ یہ ہے کہ ہم دین و شریعت کی پاس داری کریں اور ہر حال میں حدود الٰہی کا پاس و لحاظ رکھیں۔ Majlis E Hussaini Held In Bandipora
مجلس حسینی میں حجت الاسلام والمسلمین سید تقی نقوی نے بھی شرکت کی۔ نقی صاحب نے کشمیر میں آغا موسوی خانوادہ کی دینی و تبلیغی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آغا موسوی خانوادے کی دینی خدمات ناقابل فراموش ہیں، انہوں نے حضرت امام خمینی ؒ کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ Majlis E Hussaini Held In Bandipora
یہ بھی پڑھیں: یوم وفات پیغمبر اسلامﷺ اور امام حسن مجتبٰی کی وفات پر مجلس حسنی منعقد