نیشنل کانفرنس کے رہنما اور شمالی کشمیر کی پارلیمانی نشست سے ممبر پارلیمنٹ محمد اکبر لون کے فرزند ایڈووکیٹ ہلال اکبر لون کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ہلال اکبر کے اہل خانہ نے اس بات کا دعویٰ کیا ہے 'وہ سرینگر سے اپنے گھر نائدکھے آرہے تھے اور اس دوران انہیں سمبل میں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے'۔
ذرائع کے مطابق پولس ہلال اکبر لون کو تلاش کر رہی تھی۔ جمعہ کو صبح جب وہ گھر واپس آرہے تھے تو انہیں سمبل کے مقام پر پولیس نے گرفتار کر لیا جس کے بعد انہیں سمبل پولیس تھانہ پہنچایا گیا۔
خیال رہے کہ پولیس کی جانب سے اس بات کی ابھی تک کوئی تصدیق نہیں ہو پائی ہے تاہم اہل خانہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
اس خبر پر مزید تفصیلات کا انتظار ہے