ETV Bharat / state

ایل جی کے مشیر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا - میرا قصبہ، میری شان

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد، میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے صدر بشارت حسین نجار کے علاوہ ضلع کے باقی افسران بھی موجود تھے۔

ایل جی کے مشیر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

author img

By

Published : Oct 20, 2020, 10:43 PM IST

جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے آج پروگرام 'میرا قصبہ، میری شان' کے تحت شمالی کشمیر ضلع بانڈی پورہ کا دورہ کیا۔

ایل جی کے مشیر نے بانڈی پورہ کا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق احمد خان نے سب سے پہلے شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ کا دورہ جہاں انہوں نے یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس اور رہبر کھیل کی جانب سے منعقد کئے گئے متعدد پروگراموں اور کھیلوں کا جائزہ لیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے والی بال فٹ بال اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں اور منتظمین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

یہاں پر ٹگ آف (رسہ کشی) مقابلے کا اہتمام کیا گیا تھا جس سے مہمان خصوصی کافی لطف اندوز ہوئے۔ اس کے بعد مشیر فاروق احمد خان نے نشاط پارک بانڈی پورہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اصغر سامون کے ہمراہ لوگوں کے مسائل اور تجویزات کو قلم بند کیا۔ اور مختلف محکموں کی جانب سے سجائے گئے اسٹالوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ اویس احمد، میونسپل کونسل بانڈی پورہ کے صدر بشارت حسین نجار کے علاوہ ضلع کے باقی افسران بھی موجود تھے۔

اس پروگرام میں مقامی لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اور اپنے اور ٹاون کے مسائل سے مشیر کو واقف کرایا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ لوگوں سے کھوکھلے وعدے کرنے کے بجائے زمینی سطح پر کام کرنے کو ترجیح دے رہی ہے۔ ہماری اولین ترجیح ہے کہ جو بھی کام کیا جائے وہ صاف ستھرا ہو اور اس میں کسی رشوت کی کوئی گنجائش نہ ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.