بانڈی پورہ منی سیکریٹریٹ کے کانفرنس حال میں 'حفاظت' کے عنوان سے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے ڈی سی بانڈی پورہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے گائڈلائن پر مبنی 14 نکات کو مشتہر کرکے پھیلتے کورونا وائرس پر روک لگانے کے لیے ضلع بھر کے لوگوں کو جانکاری دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر موصوف نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کووڈ-19 پھیلتے وائرس کے خلاف منظم طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے حفاظت عنوان کے تحت واضع کردہ گائڈلائن پر تمام شعبوں اور لوگوں کو جانکاری دی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تحصیلداروں کو نوڈل آفیسر مقرر کر کے جانکاری مہم کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور استانیوں کو ٹریننگ دے کر دیہاتوں میں گھر گھر جاکر لوگوں کو جانکاری دینے کی ذمہ داری سونپ دی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پھیلتے وائرس پر روک لگانے کے لیے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کو بھی متحرک کریں گے۔
پریس کانفرنس میں اے ڈی ڈی سی بانڈی پورہ ظہور احمد میر، اے سی آر بانڈی پورہ ریاض احمد بیگ، نوڈل افسر کووڈ-19 محراج وانی، ضلع انفارمیشن آفیسر کے علاوہ نوڈل آفیسر ڈاکٹر نبیل اور ڈاکٹر پرویز بھی موجود تھے۔