ETV Bharat / state

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے متعدد سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا - بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر

بانڈی پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر نے منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ کے مختلف سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کرکے وہاں پر عملہ کی حاضری اور دیگر طریقہ کار کا معائنہ کیا، اس دوران انھوں نے غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

adc bandipura sudden inspection of several government offices
اے ڈی سی بانڈی پورہ نے متعدد سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا
author img

By

Published : Jan 12, 2021, 7:37 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نائب کمشنر ڈاکٹر اویس احمد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہور احمد میر نے منگل کو منی سیکرٹریٹ بانڈی پورہ کے مختلف بلاکس میں واقع سرکاری دفاتر کا اچانک دورہ کرکے عملہ کی حاضری اور دیگر طریقہ کار کا معائنہ کیا۔

اے ڈی سی بانڈی پورہ نے متعدد سرکاری دفاتر کا اچانک معائنہ کیا

اپنے دورے کے دوران اے ڈی سی نے ان افسران کی تفصیلات بھی حاصل کیں، جن پر دوسرے ضلع ہیڈ کوارٹرز میں اضافی چارجز ہیں تاکہ ان کی حاضری کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

ایڈیشنل نائب کمشنر ظہور احمد میر نے کہا کہ اپنے فرائض سے غیر حاضر ضلعی افسران کے بارے میں تفصیلات موصول ہوگئیں ہیں اور وہ وہاں بھی جانچ پڑتال کرینگے جہاں انہیں اضافی چارج پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر حاضر ملازمین کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائے گی، اس موقع پر اے ڈی سی بانڈی پورہ نے دیگر تمام ملازمین کو وقت پر ڈیوٹی آنے اور جانے کی پابندی کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے عملہ کو بتایا کہ جو بھی ملازمیں حکومت کی جانب سے دی گئی ذمہ داریوں کو اچھی طرح سے نہیں نبھاتے ہیں اور اس میں غیر ذمہ داری سے کام کرتے ہیں تو ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.