ETV Bharat / state

Tourist Guide Dies Of Cardiac Arrest بانڈی پورہ کے گریز میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹورسٹ گائیڈ کی موت - بانڈی پورہ میں ٹورسٹ گائیڈ کی موت

بانڈی پورہ کے مشہور سیاحتی مقام گریز میں دل کا دورہ پڑنے سے ایک ٹورسٹ گائیڈ کی موت ہو گئی ہے۔ 28 سالہ زاہد احمد لون کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب وہ سیاحوں کو لیکر وادی تلیل کے شیح پورہ گئے ہوئے تھے۔ پوری خبر پڑھیں۔۔۔

بانڈی پورہ کے گریز میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹورسٹ گائیڈ کی موت

author img

By

Published : Jul 5, 2023, 7:14 PM IST

بانڈی پورہ کے گریز میں دل کا دورہ پڑنے سے ٹورسٹ گائیڈ کی موت

بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے گریز علاقے سے آج دوپہر کو ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے۔ وادی تلیل میں ایک ٹورسٹ گائیڈ کی دل کا دورہ پڑنے سے موقع پر ہی موت ہو گئی۔ 28 سالہ زاہد احمد لون ولد ظہور احمد لون کو دل کا دورہ اس وقت پڑا جب وہ سیاحوں کو لیکر وادی تلیل کے شیح پورہ گیا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ زاہد کل شام کو سیاحوں کو لیکر وادی تلیل کی طرف گامزن ہوا تھا۔ تاہم آج دوپہر کو اچانک اسے دل کا دورہ پڑ گیا، جس کی وجہ سے موقعے پر ہی ان کی موت ہو گئی۔

واضح رہے کہ زاہد احمد اس علاقے کے ایک معروف سیاحتی گائڈ تصور کیے جاتے تھے۔ انہوں نے اس علاقے میں سیاحت کو بڑھاوا دینے میں بھی قلیدی کردار ادا کیا تھا۔ وہ پچھلے کئی سالوں سے سیاحت سے منسلک تھے اور اس وقت انہوں نے گریز کے کیمپنگ سائٹ پر کئی کیمپ بھی لگائے تھے، جہاں سے وہ کل شام کو سیاحوں کو لیکر تلیل کی طرف روانہ ہوئے تھے۔

گریز کی سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے زاہد سوشل میڈیا پر بھی کافی معروف تھے۔ اچانک سے ان کے اس طرح موت کی خبر آنے سے گریز اور بانڈی کے کئی علاقوں میں غم کا ماحول ہے۔ زاہد کا تعلق گریز کے بڑون علاقے سے تھا تاہم اس وقت وہ بانڈی پورہ میں رہائش پزیر تھے۔ تلیل سے آخری خانچ پڑتال کے لئے انہیں سب ڈسٹرکٹ ہسپتال داور منتقل کیا گیا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Player Died in Jablipora: جنوبی کشمیر میں کرکٹ کھیلنے کے دوران کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے فوت

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.