ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں 67واں کوآپریٹیو ہفتہ منایا گیا

author img

By

Published : Nov 19, 2020, 8:27 PM IST

ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ کوآپریٹیو نے 67واں کوآپریٹیو ہفتہ منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں ایڈیشنل رجسٹرار محمد یوسف میر نے کوآپریٹیو تحریک کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مستقل کام کرنے پر زور دیا۔

67th cooperative week celebrated at bandipora
بانڈی پورہ میں 67واں کوآپریٹیو ہفتہ منایا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ کوآپریٹیو نے 67واں کوآپریٹیو ہفتہ منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا، تقریب کا عنوان "نوجوانوں، خواتین اور کمزور طبقات کے لیے کوآپریٹیوز" تھا۔

تقریب میں کشمیر کے ایڈیشنل رجسٹرار محمد یوسف میر نے ضلع کی کوآپریٹیو سوسائٹیز کے ممبروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کوآپریٹیو سوسائٹی کی کامیابی پر روشنی ڈالی اور کوآپریٹیو تحریک کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے مستقل کام کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں چار کوآپریٹیو بلاک ہیں، جن میں 17 مکمل کام کرنے والی سوسائٹی کے 23043 ممبران ہیں، گذشتہ برس مٹی کے تیل، صارفین کی اشیاء، کھادوں اور پولٹری کی سرگرمیوں کے شعبوں میں سوسائٹیز کا 5.42 کروڑ روپے کا کاروبار ہوا تھا، جبکہ رواں برس سوسائٹی نے اب تک 2.69 کروڑ روپے کا کاروبار ہی رجسٹر کیا ہے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ تمام فعال کوآپریٹیو سوسائٹی منافع میں ہے اور رواں برس کے دوران خالص منافع کا حساب 1.00 لاکھ روپے لگایا گیا تھا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کوآپریٹیو سوسائٹی نے 16،000 پولٹری پرندوں کو مارکیٹ میں سپلائی کی، اس طرح مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایک اہم شراکت دار کے طور پر کام کرتے ہیں۔

اس تقریب میں نائب رجسٹرار بانڈی پورہ مشتاق احمد ملک، اسسٹنٹ رجسٹرار بانڈی پورہ مشتاق احمد ذکی، محکمہ جاتی عہدیداران، منتخب منیجنگ کمیٹی کے ممبران، کوآپریٹرز اور ادارہ جاتی ملازمین نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.