ضلع بانڈی پورہ کے ویون گاؤں کے قریب کچی بیہک میدان میں خیمہ نصب کرنے پر شروع ہوا تنازعہ جھگڑے کی صورت اختیار کرگیا جس میں 52 سالہ شخص ہلاک جب کہ ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔
آفیشلز کے مطابق راجوری سے بانڈی پورہ ہجرت کرنے والی بکروال برادری کی ایک خاتون سمیت تین افراد کچی بیہک میں اس وقت شدید زخمی ہو گئے جب خیمہ نصب کرنے پر ان کا مقامی لوگوں کے ساتھ جھگڑا شروع ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ جھگڑے کے دوران زخمی ہوئے افراد کو علاج کے لئے ڈسٹرکٹ اسپتال بانڈی پورہ منتقل کردیا گیا۔ تاہم محمد اقبال کالاس ولد محمد علی اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔
مزید پڑھیں؛ وبا کے دوران89 خواتین کی ڈیلیوری کروانے والی شمشادہ بانو
دیگر زخمیوں کی شناخت رنجا پوکڑا ولد میتھو پوکڈا (70) اور روحی اختر بنت شوکت کھٹانہ کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی اور فوت ہونے والے افراد ضلع راجوری اندیروت کے رہائشی ہیں۔
بانڈی پورہ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔