ETV Bharat / state

Football tournament in Bandipora سی آر پی ایف کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ - بانڈی پورہ شیر کشمیر اسٹیڈیم فٹبال ٹورنامنٹ

شیر کشمیر اسٹیڈیم، بانڈی پورہ، میں سی آر پی ایف کے زیر اہتمام ٹیلنٹ ہنٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں 16ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ Crpf bandipora organized football tournament

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ

author img

By

Published : Jul 13, 2023, 6:49 PM IST

سی آر پی ایف کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) : ضلع سطح کا ٹیلنٹ ہنٹ انڈر -21 فٹ بال ٹورنامنٹ 2023 کا انعقاد شیر کشمیر اسٹیڈیم بانڈی پورہ میں سی آر پی ایف کی 3بٹالین کے زیر اہتمام سویک ایکشن پروگرام کے تحت کیا گیا۔ فٹبال ٹورنامنٹ میں ضلع کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی کل 16 ٹیمیں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہی ہیں۔ منتظمین کے مطابق بہتر کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں کو یو ٹی سطح کے فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ، ڈاکٹر اویس احمد، نے کیا۔ ان کے علاوہ افتتاحی تقریب میں CO تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف، مہندر کمار، ایس ایس پی بانڈی پورہ، لکشے شرما اور کمانڈنگ افسر 14 RR اجے سنگھ راوت سمیت پولیس، سیول اور فوجی افسران موجود تھے۔ سی او تھرڈ بٹالین سی آر پی ایف نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کا خیرمقدم کیا اور افتتاحی تقریر میں نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کرنے اور سماج و ملک دشمن عناصر سے ہوشیار اور دور رہنے کی تلقین کی۔ انہوں نے نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی توانائی کو مثبت سمت میں منتقل کرکے کردار سازی پر توجہ مرکوز کریں جس سے نہ صرف وہ خود کا مستقبل روشن کر سکیں گے بلکہ معاشرے کی تعمیر نو میں بھی اپنا کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: CRPF Medical Camp: سوپور میں سی آر پی ایف کی جانب سے طبی کیمپ

مہمان خصوصی، ڈی سی بانڈی پورہ، سمیت دیگر افسران نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے مقامی کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور انہیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ادھر، بانڈی پورہ کے مقامی باشندوں کی بڑی تعداد افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے شیر کشمیر اسٹیڈیم پہنچی اور کھلاڑیوں کو حوصلہ بڑھایا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اجہر F.C اور SCFA (سپورٹس کونسل فٹ بال اکیڈمی کے مابین کھیلا گیا جس میں HCFA نے 5-4 گول سے کامیابی حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.