ETV Bharat / state

Chenab Cricket Tournament پولیس کے زیراہتمام ڈوڈہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

جموں و کشمیر پولیس کے زیراہتمام خطہ چناب سے تعلق رکھنے والی دو درجن کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹورنامنٹ کا آغاز اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کیا گیا۔ 24 Cricket Teams Participate in Cricket Tournament

author img

By

Published : Nov 9, 2022, 6:53 PM IST

پولیس کے زیر اہتمام ڈوڈہ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

ڈوڈہ: خطہ چناب سے تعلق رکھنے والی 24 کرکٹ ٹیموں کے مابین کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ جموں و کشمیر پولیس کے زیر اہتمام منعقد کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن کے ڈی آئی جی ڈاکٹر سنیل گپتا، ڈی سی ڈوڈہ سمیت پولیس اور سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ افتتاحی میچ سے قبل حصہ لینے والی سبھی ٹیموں نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی وہیں افتتاحی تقریب کو رنگین بنانے کے لیے ڈوڈہ کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔ Cricket Tournament in Sports Stadium Doda

افتتاحی میچ سے لطف اندوز ہونے کے لیے مقامی کرکٹ شائقین کی خاصی تعداد نے شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی - ڈی کے آر رینج - نے شرکاء کو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دہلی اور ڈوڈہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین ایک نمائشی میچ کا بھی اہتمام جس میں دہلی ڈیوائن گرلز کرکٹ ٹیم نے حریف ٹیم کو دو رنوں سے شکست دی۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی آئی جی نے کہا کہ اس طرح کے کھیل مقابلے جموں و کشمیر پولیس کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطہ چناب میں زیادہ تر کرکٹ کو ہی پسند کیا جاتا ہے اس لئے سبھی بلاکس سے دو ٹیموں کو منتخب کرکے ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں بہترین پلیٹ فراہم مہیا کرانے کی غرض سے ٹورنامنٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا وہیں مکمل سیریز یوٹیوب پر راست نشر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: JK Police Cricket Tournament جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.