شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے میں ایک 20 سالہ لڑکی کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے- شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سرائے ڈانگرپورہ شادی پورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک 20 سالہ لڑکی کورونا وائرس کا شکار تھی جس کے بعد اس کی موت واقع ہوگئی-
ایک عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ لڑکی نے گذشتہ ہفتے کچھ زہریلی شے کھالی تھی جس کے بعد اسے سرینگر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اتوار کے روز وہ فوت ہوگئی-
عہدیدار نے مزید بتایا کہ ضلع کے سرائے ڈانگرپورہ سوناواری علاقہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو 6 ستمبر کو سکیمز صورہ میں داخل کرایا گیا تھا جب اس نے گھر میں کوئی زہریلی چیز کھالی تھی- ہسپتال میں لڑکی کا کورونا وائرس کا جانچ کیا گیا تھا جس میں وہ مثبت پائی گئی تھیں- بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔