ETV Bharat / state

اُلفا (آئی) نے آسام کے ڈی جی پی کو نشانہ بنانے کا چیلنج قبول کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 16, 2023, 12:47 PM IST

Ulfa Accepted The DGP's Challenge: آسام کے ڈی جی پی سنگھ کے چیلنج کو الفا (آئی) نے قبول کر لیا ہے۔ ڈی جی پی نے کالعدم گروپ کو معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کے بجائے انھیں نشانہ بنانے کا چیلنج دیا تھا۔

ULFA (I) accepts Assam DGP's challenge to target him

گوہاٹی: آسام کے ڈی جی پی جی پی سنگھ اور کالعدم گروپ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام کے درمیان بھارتی فوج کے جورہاٹ کیمپ میں حالیہ گرینیڈ دھماکے کے بعد لفظی جنگ بڑھ گئی ہے۔ جمعہ کو آسام کے ڈی جی پی گیانیندر پرتاپ سنگھ نے ایک بیان دیا تھا جس انہوں نے میڈیا کے سامنے کہا تھا کہ پریش باروہ کی قیادت والے دھڑے کو معصوم شہریوں کو دہشت زدہ کرنے کے لیے یہاں اور وہاں گرینیڈ پھینکنا بند کرنا چاہیے اور اگر ان میں ہمت ہے تو آسام کے ڈی جی پی ہیڈکوارٹر اور گوہاٹی کے کاہلی پاڑا میں ان کی رہائش گاہ کو نشانہ بنانا چاہیئے۔ ایک تازہ پریس ریلیز میں، کالعدم تنظیم نے آسام پولیس کے ڈی جی پی کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ، اس نے 15 دسمبر کو آسام کے ڈی جی پی کی طرف سے دونوں چیلنجس کو قبول کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ، سب سے پہلے، جی پی سنگھ کو مقامی پولیس افسران اور کانسٹیبلوں کی جگہ سی آر پی ایف یا بھارتی فوج کے اہلکاروں کو تعینات کرنا چاہئے جنہیں سنگھ نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کور کے لئے مقرر کیا ہے۔ دوسری بات یہ کہ ڈی جی پی کو کم از کم ایک ہفتہ تک گوہاٹی میں آزادانہ گھومنے پھرنے کا حوصلہ دکھانا چاہیے۔

اُلفا (آئی) اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ماضی میں ہوئے تصادم کے دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز میں خدمات انجام دینے والے متعدد مقامی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، کچھ سابقہ مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے، اُلفا (آئی) نے بیان میں کہا ہے کہ تنظیم مقامی نوجوانوں کا خون بہانا نہیں چاہتی۔ . لیکن ڈی جی پی اسے مقامی لوگوں کے درمیان تصادم بنانے پر اکسا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسام میں تعدّدِ ازدواج کے خلاف بل پیش کرنے کا وزیراعلی کا اعلان

جمعہ کو شروع ہونے والی لفظی جنگ اس وقت سرخیوں میں آگئی جب اُلفا (آئی) نے 14 دسمبر کو جورہاٹ گرینیڈ دھماکے کی ذمہ داری قبول کی اور ڈی جی پی جی پی سنگھ سے بھی کہا کہ وہ بھارت-آسام تنازعہ کو سیاسی مسئلہ قرار دیتے ہوئے اس سے الگ رہیں۔ کیونکہ اس کا سیاسی حل درکار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.