ETV Bharat / state

Samsul Haque Dies تریپورہ سی پی آئی (ایم) کے ایم ایل اے شمس الحق کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

تریپورہ کے سونامورا سب ڈویژن کے بکسا نگر اسمبلی حلقہ سے سی پی آئی ایم کے ایم ایل اے شمس الحق کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے اگرتلہ جی بی پی اسپتال میں آخری سانس لی۔ Tripura MLA Samsul Haque Passes Away

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 3:07 PM IST

تریپورہ سی پی آئی (ایم) کے ایم ایل اے شمس الحق کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

اگرتلہ: تریپورہ کے بکسا نگر حلقہ سے مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی-ایم) کے ایم ایل اے شمس الحق کا بدھ کی صبح اگرتلہ گورنمنٹ میڈیکل کالج (اے جی ایم سی) میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 68 برس تھی۔ شمس الحق کے پسماندگان میں اہلیہ اور چار بیٹے اور رشتہ دار ہیں۔ اس سال مارچ میں شمس الحق پہلی بار اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انہوں نے 1972 میں سی پی آئی (ایم) پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق، شمس الحق منگل کے روز اپنی بہو کے ساتھ علاج کے لیے اگرتلہ آئے تھے۔ رات تقریبا 2 بجےان کی طبیعت ہاسٹل میں اچانک بگڑ گئی اور ان کے ساتھی اور عملہ انہیں فوری طور پر اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے انہيں مردہ قرار دے دیا۔

ان کی لاش کو پہلے اسمبلی کی عمارت میں لے جایا جائے گا، پھر انہيں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سی پی آئی (ایم) کے دفتر لے جایا جائے گا اور پھر ان کے آبائی گاؤں سونمورا کے کلوباری لے جایا جائے گا جہاں پوری رسوم کے ساتھ اس کی آخری رسومات کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مانک ساہا، قائد حزب اختلاف انیمیش دیو ورما، اسمبلی اسپیکر وشوبندھو سین، ڈپٹی اسپیکر رام پرساد پال اور کانگریس ایم ایل اے سدیپ رائے برمن نے شمس الحق کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت ظاہر کی۔ اس کے علاوہ سی پی آئی (ایم) کے ریاستی سکریٹری اور لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر جتیندر چودھری، سابق وزیر اعلیٰ مانک سرکار اور مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف پرتیما بھومک نے بھی شمس الحق کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Oommen Chandy Died کیرالہ کے سابق وزیر اعلیٰ اومن چانڈی کا انتقال

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.