ETV Bharat / state

گولپارہ: کورونا سے متاثر تین مریض صحت یاب - نظام الدین مرکز پروگرام میں شرکت کی تھی

ریاست آسام کے ضلع گولپارہ میں کورونا وائرس سے متاثر تین افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا سے متاثر تین مذید صحت یاب
کورونا سے متاثر تین مذید صحت یاب
author img

By

Published : Apr 16, 2020, 7:34 PM IST

آسام کے وزیر صحت ہمانتا بسوا شرما نے اس بات کی جانکاری دی۔ وزیر صحت نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں بتایا کہ 'تینوں افراد یکم اپریل کو کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ متاثرین کو گولپارہ کے سول ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ 15 روز آئیسولیشن وارڈ میں رکھے جانے کے بعد آج پتہ چلا کہ یہ لوگ کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔' بتایا جاتا ہے کہ ان پر کچھ دن اور نظر رکھی جائے گی۔

آسام کے گولاگھاٹ، مری گاؤں، نال بری، گول پارہ اور دھبری ضلع کو ہاٹ سپاٹ ریڈ زون قرار دیا گيا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہاں سے کئی لوگوں نے نظام الدین مرکز پروگرام میں شرکت کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق آج جمعرات کو شام پانچ بجے تک مری گاؤں ضلع میں دو اور نئے مریض ملے ہیں۔ ان کو ملا کر اب ریاست میں 36 مریض ہو گئے ہیں۔ ریاست بھر میں کورونا سے ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ریاست بھر میں کورونا وائرس سے متاثرین میں سے آٹھ افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے پانچ لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 12 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 414 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 1489 ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.