ETV Bharat / state

Manipur Violence یچوری نے منی پور بی جے پی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا - منی پور تنازعہ

تقریبا 50 دنوں سے منی پور میں تشدد جاری ہے۔ وہیں سی پی آئی-ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے منی پور میں بی جے پی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ Yechury demands resignation of Manipur BJP Govt

یچوری نے منی پور بی جے پی حکومت سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 10:32 AM IST

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ (سی پی آئی-ایم) کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے منی پور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت پر وہاں جاری تشدد کو روکنے میں ناکام ہونے کا الزام لگاتے ہوئے استعفیٰ کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے پاس منی پور کی مختلف پارٹیوں سے ملنے کا وقت نہیں ہے۔ سیتا رام یچوری نے منی پور سے آئے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے یہاں ملاقات کی۔ انہوں نے ٹویٹر پر کہا کہ، ’’منی پور میں جاری تشدد - 100 سے زیادہ ہلاک، 60 ہزار سے زیادہ ریلیف کیمپوں میں، گھروں اور املاک کی تباہی - قومی تشویش کا معاملہ ہے۔

سی پی آئی (ایم) لیڈر نے کہا، "معمول کی بحالی کے لیے بی جے پی کی ریاستی حکومت کو تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بامعنی بات چیت کے بعد استعفیٰ دینا چاہیے۔ وہیں گزشتہ روز کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے ایک بیان میں کہا کہ منی پور گزشتہ 49 دنوں سے تشدد کی زد میں ہے اور 50 ویں دن پی ایم مودی غیر ملکی دورے پر جارہے ہیں، اس لیے پارٹی کو امید ہے کہ وہ منی پور میں امن کی بحالی پر خاموشی ختم کرکے بحران کے حل کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: KC Venugopal Slams Modi مودی کو بیرون ملک جانے سے پہلے منی پور بحران پر خاموشی توڑنی چاہئے، کانگریس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.