ETV Bharat / state

Rahul Gandhi in Manipur راہل نے منی پور میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی - Rahul meets Manipur Governor appeals for peace

منی پور کے اپنے دورے کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے گورنر انوسویا یوکی سے ملاقات کی۔ راج بھون کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے منی پور میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی۔ Rahul Gandhi appeals for peace in Manipur

Rahul Gandhi appeals for peace in Manipur
راہل نے منی پور میں امن قائم رکھنے کی اپیل کی
author img

By

Published : Jun 30, 2023, 7:56 PM IST

امپھال: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز منی پور میں امن کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہاں کے لوگوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ریاست میں خوفناک سانحے رونما ہوئے ہیں اور دونوں برادریوں کے بے گھر لوگوں کو اس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کو خوراک، مناسب رہائش اور ادویات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے اور تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

راہل گاندھی نے آج گورنر ہاؤس میں گورنر انوسویہ اویکے سے بھی ملاقات کی اور انہیں چورا چند پور، امپھال ایسٹ اور بشنو پور اضلاع میں ریلیف کیمپ کے اپنے دورے کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے گورنر کو مختلف امدادی مراکز میں رہنے والے بے گھر افراد کو درپیش مشکلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بچوں کی خوراک اور مختلف بیماریوں کے لیے ادویات جیسی ضروری اشیاء کی قلت پر بھی گہری تشویش ظاہر کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں امن و امان کی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کانگریس پارٹی ریاست میں امن و آشتی کے لیے مکمل تعاون کرے گی، تاکہ بقائے باہمی کی قدیم تاریخ جوں کی توں برقرار رہے۔ گورنر ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر نے راہل گاندھی کو امن و سکون کی بحالی اور دوستانہ بات چیت کے ذریعے حالات کو قابو میں لانے کے لیے پہلے ہی کیے گئے اقدامات کے بارے میں راہل گاندھی کو آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.