بدرالدین اجمل کی آسام کے سلچر ایئرپورٹ پر آمد کے موقع پر ان کے حامیوں نے مبینہ طور پر پاکستان زندہ باد کے نعرے بلند کئے۔
بدرالدین اجمل آسام ریاست اے آئی یو ڈی ایف کے سربراہ و جمیعت ععلما ہند کے ریاستی صدر بھی ہیں جبکہ وہ حلقہ دھوبری سے 2009، 2014 اور 2019 میں لگاتار 3 بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔
انہوں نے 2005 میں اپنی پارٹی کی بنیاد رکھی اور 2016 کے اسمبلی انتخابات میں 13 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، اسمبلی کی کل نشستیں 126 ہیں۔
آسام میں حکومت کی جانب سے سرکاری خرچ پر چلنے والے مدرسوں کو بند کرنے کے اعلان کی بدرالدین اجمل نے سخت مخالفت کی تھی جبکہ انہوں نے کہا تھا کہ 2021 کے انتخابات میں وہ کانگریس کی مدد سے آسام میں حکومت بنائیں گے اور بند ہوئے مدرسوں کو دوبارہ کھول دیں گے۔
واضح رہے کہ اے آئی یو ڈی ایف کے مقامی رہنما نے پاکستان کے حق میں نعرے بلند کرنے کی تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ بدرالدین اجمل کی آمد کے موقع پر 'پاکستان مردہ باد' کے نعرے لگائے گئے۔