ETV Bharat / state

آسام میں گورنر کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ

شمال مشرقی ریاست آسام میں اسمبلی کے تین روزہ بجٹ اجلاس کے پہلے روز گورنر کے خطاب کے دوران جمعرات کو اپوزیشن نے ایوان کی کارروائی میں نہ صرف خلل پیدا کیا بلکہ زبردست ہنگامہ بھی کیا۔

governor
governor
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 5:17 PM IST

گورنر جگدیش مکھی نے اپنے خطاب میں جیسے ہی اس بات کا ذکر کیا کہ حکومت کی جانب سے ریاست کو بدعنوانی سے پاک کرنے کے لئے کئی بے مثال اقدامات کئے گئے ہیں۔

ویسے ہی کانگریس اور آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (اے آئی یوڈی ایف) کے ممبر کھڑے ہوگئے اور اس پر اپنا احتجاج ظاہر کرنے لگے۔ اس کے بعد اپوزیشن ممبران ایوان کے درمیان آگئے اور تختیاں لہرا کر نعرے بازی شروع کردی۔

اس درمیان اپوزیشن ممبران کے ہنگامہ کے سبب گورنر کے خطاب کو بیچ میں ہی ختم کرنا پڑا اور ان کے خطاب کو 'پڑھا' مان لیا گیا۔

مسٹر مکھی نے اپنے خطاب میں حکومت کی ترقیاتی سرگرمیوں اور مختلف منصوبوں کا ذکر کیا۔ موجودہ اسمبلی کا یہ آخری اجلاس ہے۔ اس اجلاس کے دوران ریاست میں برسراقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت حکومت عبوری بجٹ پیش کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی خواتین فٹ بال ٹیم کےلیے تلنگانہ کی سومیا کا انتخاب

قابل ذکر ہے کہ آسام میں رواں سال اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.