ETV Bharat / state

آسام: غیر سرکاری تنظیمیں غریبوں کی مدد میں مصروف - آسام میں غیر سرکاری تنظیمیں

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نافذ کے درمیان ہزاروں کی تعداد میں مختلف ریاستوں میں غریب اور بے گھر لوگ کھانے اور رہنے کی جگہ کے لیے ترس رہے ہیں۔

food for poors
food for poors
author img

By

Published : Mar 31, 2020, 6:06 PM IST

آسام میں بھی باقی ریاستوں کی طرح لوگ لاک ڈاؤن کا شکار ہوئے ہیں اور خاص طور پر غریب اور بے گھر لوگ مدد کے لیے ترس رہے ہیں۔

آسام میں ان غریب اور بے گھر افراد کے لیے مختلف (این جی اوز) غیر سرکاری تنظیمیں سامنے آرہی ہیں اور یہ لوگ غریبوں کے لیے کھانے سے لے کر رہنے کے انتظامات کر رہے ہیں۔

جہاں ایک جانب 'گڈ سماریٹنس' غریبوں کو کھانا کھلا رہے تھے وہیں گوہاٹی اور کمروپ میٹرو اسٹیشن میں کھالسا سینٹر نارتھ ایسٹ'گرو کا لنگر' چلا رہے تھے۔ اور یہ لوگ 27 مارچ سے غریبوں اور بے گھر افراد کی مدد کر رہے ہیں۔

کھالسا سینٹر نارتھ ایسٹ کے چیئرمین پی پی سنگھ نے کہا 'واہے گروجی نے ہمیں موقع دیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران کمروپ میٹرو پر ہم بے گھر افراد کی مدد کریں اور انتظامیہ کی جانب سے بھی ہماری بھرپور مدد کی جارہی ہے'۔

ریاست کے ضلع کمروپ میں متعدد غیر سرکاری تنظیمیں سڑکوں پر بے گھر اور غریب افراد میں کھانا تقسیم کر رہی ہیں۔

وہیں یونائٹڈ کرسچن فارم نے شمال مشرقی بھارتیوں سے گذارش کی ہے کہ وہ انہیں ضروریات کا سامان مہیا کرائیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کی جاسکے'۔

فورم کے ترجمان ایلن بروکس نے کہا کہ یہ اپیل 'لینٹ' منانے کے موقع پر کی گئی ہے جس کے دوران عیسائی روزہ رکھتے ہیں ، پرہیز کرتے ہیں اور غریبوں کو خیرات دیتے ہیں۔

آپ کو بتا دیں کہ بھارت میں لاک ڈاؤن کا آج ساتواں دن ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.