سابق وزیراعلی مسٹر گوگوئی نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کی ان رپورٹوں کی بھی تردید کی جن میں یہ کہاگیا تھا کہ وہ لوک سبھا انتخابات کے لیے کانگریس اور اے آئی یو ڈی ایف کے درمیان سیاسی تال میل چاہتے ہیں۔
مسٹر گوگوئی نے کہا، 'آسام کے وزیر ہمنتا بسوا شرما اجمل کے چھوٹے بھائی ہیں اور بڑےبھائی مسٹر نریندر مودی ہیں'۔
انہوں نے اے آئی یو ڈی ایف کے ساتھ تال میل چاہنے سے متعلق رپورٹ کی تردید کرتے ہوئےکہا 'راہل گاندھی نے وینوگوپال کے ذریعے مجھ سے پوچھا تھا کہ میں کیا چاہتا ہوں اور میں نے ان سے کہا تھا کہ میں اے آئی یو ڈی ایف کو ہرانا چاہتا ہوں'۔
مسٹر گوگوئی نے کہا، 'ہم نے اس لئے سبھی سیٹوں پر مضبوط امیدوار اتارے ہیں۔ کانگریس ریاست میں 14لوک سبھا سیٹوں میں کم از کم 10سیٹیں جیتیے گی'۔
سنہ 2014 کے الیکشن میں آسام کے کل 14 پارلیمانی شنستوں میں سے بی جے پی نے 7،کانگریس اور اے آئی یو ڈی ایف نے 3-3 سیٹیں اور ایک سیٹ آزاد امیدوار نے جیتی تھی۔