ETV Bharat / state

راشٹریہ جل جیون مشن کی ٹیم کا دورۂ منی پور - ریاستی حکومت کو تکنیکی مدد

جل شکتی کی وزارت نے منگل کو بتایا کہ راشٹریہ جل جیون مشن کی چھ رکنی ٹیم 10 سے 13 جنوری تک منی پور میں رہےگی اور ہر گھر میں نل سے جل پہنچانے کے مرکز کے پروگرام کے تحت ریاستی حکومت کو تکنیکی مدد دستیاب کرائے گی۔

منی پور: راشٹریہ جل جیون مشن کی ٹیم چار روزہ دورے پر

author img

By

Published : Jan 12, 2021, 6:47 PM IST

جل جیون مشن کے تحت ہر گھر کو 'نل سے جل' پہنچانے کے نظام میں آنے والی عملی مشکلات کے حل کے لئے راشٹریہ جل جیون مشن کی چھ رکنی ٹیم منی پور کے چار روزہ دورے پر ہے۔

جل شکتی کی وزارت نے منگل کو بتایا کہ راشٹریہ جل جیون مشن کی چھ رکنی ٹیم 10 سے 13 جنوری تک منی پور میں رہےگی اور ہر گھر میں نل سے جل پہنچانے کے مرکز کے پروگرام کے تحت ریاستی حکومت کو تکنیکی مدد دستیاب کرائے گی۔

ٹیم کے ممبر چار روزہ دورے کے دوران کاکچنگ، تھاؤبل، وشنوپور اور نونی اضلاع کا بھی دورہ کریں گے اور وہاں پروگرام سے وابستہ افسران کے ساتھ گرام پردھانوں اور گرام پنچایت کے ممبران کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔

ٹیم کے ممبر ضلع سوچھتا مشن کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے اور انہیں قومی سطح پر چلائے جا رہے پروگرام کی پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔

وزارت کے مطابق 'منی پور میں 4.51 لاکھ خاندان ہیں جن میں سے محض 37 فیصد یعنی 1.67 لاکھ خاندانوں تک ہی نل کے ذریعہ گھر تک پانی کی فراہمی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خاندانی سیاست کے خاتمہ کے لیے نوجوان آگے آئیں: مودی

واضح رہے کہ ریاستی حکومت نے جل جیون مشن کے تحت 22-2021 تک ریاست کے سبھی گھروں کو نل کے ذریعہ پانی پہنچانے کی اسکیم سے جوڑنے کا ہدف طے کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.