ETV Bharat / state

Droupadi Murmu Visit Assam علم پر مبنی معاشرے کو فروغ دینے کی ضرورت، صدر مرمو - آئی آئی ٹی گوہاٹی میں سپر کمپیوٹر

صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ اپنے وجود کی ایک چھوٹی سی مدت کے اندر آئی آئی ٹی گوہاٹی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی حصولیابیوں سے اس خطے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ Murmu on IIT Guwahati

علم پر مبنی معاشرے کو فروغ دینے کی ضرورت، صدر مرمو

author img

By

Published : Oct 14, 2022, 7:52 AM IST

گوہاٹی: صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو نے علم پر مبنی معاشرے کو فروغ دینے اور مسائل کے تکنیکی حل کی اہمیت پر زور دیا۔ دروپدی مورمو نے آئی ٹی گوہاٹی میں اعلیٰ طاقت والی مائیکرو ویو اِکائیوں کے ڈیزائن اور ترقی کے لئے سُپرکمپیوٹر سہولت پرم-کامروپا اور لیباریٹری کا افتتاح کیا۔ انہوں نے دُھبری میں میڈیکل کالج اور اسپتال کا افتتاح بھی کیا اور انہوں نے اس موقع پر ڈِبرو گڑھ ،آسام اور جبل پور ، مدھیہ پردیش میں نیشنل انسٹی آف وائرولوجی(این آئی وی)کے دوعلاقائی اداروں کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ inauguration of various projects at IIT Guwahati

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ اپنے وجود کی ایک چھوٹی سی مدت کے اندر آئی آئی ٹی گوہاٹی نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی حصولیابیوں سے اس خطے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کچھ دن پہلے آئی آئی ٹی گوہاٹی نے ہندوستانی فوج کے لئے قیمت پر اثر انداز اور ٹِکاؤ دفاعی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے ایک 3ڈی –چھپی ہوئی سنتری پوسٹ کی تعمیر کی ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آئی آئی ٹی گوہاٹی ایک علم کا مرکز ہے، جو شمال مشرقی خطے میں کنکٹی وٹی ایشوز اور دیگر چیلنجوں کے لئے ٹیکنالوجی حل مہیا کرسکتا ہے۔چونکہ یہ شمال مشرقی خطے میں واحد آئی آئی ٹی ہے، اس لئے آئی آئی ٹی گوہاٹی کو اس خطے میں دیگر اداروں کی مدد کی ذمہ داری لینی چاہئے۔ہماری سرحدوں کو مضبوط کرنے کے لئے ریاستی سرکار اور حفاظتی دستوں کے ساتھ کام کرنا چاہئےاور قدرتی آفات کو دوبارہ آنے سے روکنے کے لئے خطے میں اسے تکنیکی حل مہیا کرنا چاہئے۔ انہوں نے ادارے سے اختراعات کی حوصلہ افزائی کرنے، جدید ترین تکنیکوں میں سودیشی کرن کی سمت میں کام کرنے، ہنرمندی کے مواقع مہیا کرنے اور ہمارے ملک کو آتم نر بھر ہونے میں سرفہرست بنانے پر اصرار کیا۔

صدر جمہوریہ نے ملک کے سائنس اور ٹیکنالوجی اداروں سے زیادہ سے زیادہ تحقیق و ترقی کو بڑھاوا دینے پر زور دیا، تاکہ ہندوستان تکنیکی اختراعات میں سرفہرست بن سکے اور سماج کے لئے فائدے مند بھی ثابت ہو۔ انہوں نے کہا قومی تعلیمی پالیسی 2020 واضح طور سے تسلیم کرتی ہے کہ آج کے سماجی، اقتصادی چیلنجوں سے مقابلہ کرنے کے لئے اعلیٰ معیار کے موضوعاتی تحقیق کی ضرورت ہے، جو ہندوستان میں کی جانی چاہئے۔ صرف درآمدات پر انحصار نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور سے اعلیٰ تعلیم میں لگے ہوئے تعلیمی اداروں میں تحقیق و اختراعات بہت اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں تحقیقات اور علم پیدا کرنے کی ایک طویل تاریخی روایت رہی ہے اور 21ویں صدی میں ہندوستان کو اختراعات اور تحقیق میں سرفہرست بنانے کے لئے اسے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج ہندوستان کا شمال مشرقی خطہ ترقی کی سمت میں بڑی پیش رفت کررہا ہے اور خطے و ملک کے لوگوں کو اعلیٰ کوالٹی کی صحت خدمات اور تعلیمی نظام مہیا کرنے کے لئے غیر معمولی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام سرکار ایک جدید ملٹی اسپیشلٹی اسپتال قائم کرنے کے لئے آئی آئی ٹی گوہاٹی کو تعاون اور مدد فراہم کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے دیگر باوقار اداروں کے لئے اسی طرح کی پہل کرنے کے لئے ایک مثال کی شکل میں کام کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Droupadi Murmu on Infrastructure Projects شمال مشرق میں بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں میں تیزی لائی گئی

صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے مختلف منصوبے اور خطے کی نتیجہ خیز پیش رفت ہندوستان کو ایک تکنیکی روپ سے ترقی یافتہ ملک اور ایک شمولیاتی سماج بنانے کی بنیاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ سورج پہلے ہندوستان کے شمال مشرقی خطے میں نکلتا ہےاور پھر پورے ملک میں اپنی روشنی پھیلاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شمال مشرقی خطے کو ہمارے آئین کے جذبے سے ملک کے لوگوں کے درمیان معلومات کی تشہیر کرنے اور سائنسی رویہ پیدا کرنے میں سرفہرست ہونا چاہئے۔ اس سے پہلے صبح میں صدر جمہوریہ نے اگرتلہ ریلوے اسٹیشن سے اگرتلہ –کھونگ سانگ جن شتابدی ایکسپریس اور اگرتلہ –کولکاتہ ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.