ETV Bharat / state

Attacks On BSF Post میگھالیہ میں دیہاتیوں کا بی ایس ایف کی چوکی پر حملہ، دو بی ایس ایف اہلکار زخمی

دیہاتیوں نے اتوار کی رات میگھالیہ میں ایک سرحدی چوکی پر حملہ کیا۔ ہجوم کے پتھراؤ سے کم از کم دو بی ایس ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ افسران نے بتایا کہ کچھ دیہاتیوں نے زبردستی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ وزیراعلی کونراڈ نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔Mob attacks on bsf post in meghalaya

author img

By

Published : Jun 27, 2023, 9:19 AM IST

بی ایس ایف کی چوکی پر حملہ
بی ایس ایف کی چوکی پر حملہ

شیلانگ: میگھالیہ کے مشرقی خاصی ہلز ضلع میں اتوار کی رات ایک سرحدی چوکی پر دیہاتیوں نے حملہ کر دیا، جس میں میں دو بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اہلکاروں سمیت کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ عہدیداروں نے پیر کے روز بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت سے 100 کلومیٹر جنوب میں داؤکی قصبے کے قریب امسیم گاؤں میں ایک ہجوم نے رات 10 بجے کے قریب چوکی پر حملہ کیا۔

وہیں وزیراعلی کونراڈ کے سنگما نے کہا کہ بین الاقوامی سرحد کے قریب علاقے میں صورتحال قابو میں ہے اور ریاستی حکومت پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ بی ایس ایف میگھالیہ فرنٹیئر کے انسپکٹر جنرل پردیپ کمار نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں میں ہم نے بہت سا مواد پکڑا ہے، جسے اسمگلنگ کے ذریعے بنگلہ دیش بھیجا جانا تھا۔ سمگلروں کی بھی شناخت ہو گئی۔ اس کارروائی کے بعد انہوں (اسمگلروں) نے چوکی پر حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں بی ایس ایف کو ہوا میں گولی چلانا پڑی۔

فورس نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے 2.7 لاکھ روپے مالیت کے کپڑے ضبط کیے ہیں، جنہیں اسمگل کیا جانا تھا۔ بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے کہا کہ بی ایس ایف نے اتوار کو اسمگلنگ کی دو کوششوں کو ناکام بنایا۔ صبح انہوں نے امسیم گاؤں سے 2.21 لاکھ روپے کے کپڑے ضبط کر لیے۔ رات میں بی ایس ایف نے اسی گاؤں میں اسمگلروں کی طرف سے پھینکی گئی 50,000 روپے کی ساڑیاں ضبط کیں۔ بی ایس ایف کو شبہ ہے کہ اسمگلروں نے اس کارروائی کا بدلہ لینے کے لیے بھیڑ کو جمع کیا اور چوکی کا محاصرہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Manipur Violence: منی پور تشدد کے پس منظر تریپورہ، اروناچل پردیش اور میگھالیہ نے ہیلپ لائن نمبرز جاری کیے

انہوں نے بتایا کہ ہجوم کے پتھراؤ سے کم از کم دو بی ایس ایف اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دیہاتیوں نے زبردستی چوکی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے جو رپورٹس ملی ہیں، ان کے مطابق یہ حملہ اسمگلنگ سے متعلق ہے۔ سمگل شدہ مواد برآمد کر لیا گیا۔ یہ اس کا ردعمل تھا، حکومت پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اس واقعے میں کم از کم تین دیہاتی زخمی بھی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ پوسٹ کے قریب مبینہ طور پر ایک گاڑی تباہ ہو گئی، جس میں تین افراد سوار تھے اور اس کے بعد ہی یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف اہلکاروں نے ان تینوں پر اسمگلر ہونے کا الزام لگایا۔ گاؤں والوں نے بی ایس ایف کے جوانوں پر ڈیوٹی کے دوران نشے میں دھت ہونے کا الزام بھی لگایا، جس کی انسپکٹر جنرل نے تردید کی ہے۔ انسپکٹر نے بتایا کہ مقامی پولیس اور بی ایس ایف کے سینئر افسران موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بی ایس ایف نے معاملے کی اندرونی انکوائری شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.