ETV Bharat / state

میزورم پولیس نے ہمنت بسوا اور چھ دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 7:34 PM IST

آسام -میزورم سرحدی تنازعہ کے درمیان میزورم پولیس نے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما اور چھ دیگر کے خلاف ’ قتل کے لئے اکسانے‘سے لے کر آرمز ایکٹ کی خلاف ورزی سمیت مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی ہے جس سے دونوں ریاستوں کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

mizoram police file fir against assam cm himanta
میزورم پولیس نے ہمنت بسوا اورچھ دیگر کے خلاف معاملہ درج کیا

یہ ایف آئی آر ضلع کولاسب کے ویرنگٹے تھانے میں درج کی گئی ہے ، جس میں مسٹر سرما، آسام پولیس کے انسپکٹر جنرل انوراگ اگروال ، پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل دیوجیوتی مکھرجی، کچھار کی ڈپٹی کمشنر کیرتی جلی، کچھار کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سنی دیو چودھری، کچھار پولیس کے سپرنٹنڈنٹ چندرکانت نیمبلکر، دھولائی تھانے کے او سی ساہ کے نام شامل ہیں۔

میزورم پولیس نے ان لوگوں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 307/ 120 بی 270/325/326 اور 353/336/334/448/34 اور بنگال ایسٹرن فرنٹیئر ریگولیشن ( بی ای ایف آر) کے دفعہ 3 کے ساتھ ساتھ میزورم کنٹینمنٹ اینڈ پریوینشن آف کووڈ 19 ایکٹ کی دفعہ 3 اور 6 اور آرمز ایکٹ کی دفعہ 27 (1) (a) کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

میزورم کے ضلع کولاسب کے ویرنگٹے تھانے میں مقامی انسپکٹرلالچاوماویہ نے یہ معاملہ درج کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٓAssam Border Dispute: ہلاک ہونے والوں کے افرادِ خاندان کو 50 لاکھ معاوضہ: ہیمنت بسوا

میزورم کی ایک بااثر طلباء تنظیم میزو جرلائی پاول نے بھی میزرام کے ویرنگٹے تھانے میں مسٹر سرما اور چھ دیگر کے خلاف سرحد پر لوگوں کو قتل کے لئے اکسانے کے الزام میں پیر کو ایف آئی آر درج کرائی۔

واضح رہے کہ آسام کے عہدیداروں نے بھی 26 جولائی کے واقعہ کے حوالے سے میزورم کے عہدیداروں کو دھولائی تھانے میں طلب کیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.