ETV Bharat / state

میزورم اسمبلی انتخابات میں زیڈ پی ایم کی واضح اکثریت سے جیت - میزورم اسمبلی انتخابات 2023

میزروم اسمبلی انتخابات 2023 کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ آج ہوئی ووٹوں کی گنتی میں زیڈ پی ایم نے 27 سیٹوں پر جیت کے ساتھ واضح اکثریت سے کامیابی درج کی ہے۔ Mizoram Assembly Election 2023 Result

Mizoram Assembly Election 2023 Result
Mizoram Assembly Election 2023 Result
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 7:43 AM IST

Updated : Dec 15, 2023, 9:59 AM IST

نئی دہلی: میزورم اسمبلی انتخابات 2023 میں زورم پیپلز موومنٹ (زیڈ پی ایم) واضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہوئی ہے۔ زیڈ پی ایم نے 27 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ وہیں حکمران میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) کو اب تک 7 سیٹیں جیت چکی ہے جب کہ اسے مزید تین سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ وہیں بی جے پی کو میزورم میں دو جب کہ کانگریس کو سیٹ پر کامیاب ملی ہے۔ میزورم اسمبلی انتخابات میں 18 خواتین سمیت کل 174 امیدوار میدان میں تھے۔ ایم این ایف، زیڈ پی ایم اور کانگریس نے تمام 40 سیٹوں پر مقابلہ کیا ہے، جب کہ بی جے پی نے 13 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے۔

میزورم میں کل 40 اسمبلی نشستیں ہیں۔ ان نشستوں پر کل 174 امیدواروں اپنی قسمت آزمائی۔ ریاست میں 7 نومبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ یہاں کی حکومت کی مدت 17 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ زورمتھنگا کی میزو نیشنل فرنٹ میزورم میں برسر اقتدار ہے۔ واضح رہے کہ ووٹنگ سے پہلے ہی میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ مطالبہ کرنے والی سیاسی جماعتوں نے کہا کہ اتوار کا دن عیسائیوں کا مقدس دن ہے۔ اس لیے مسیحی برادری کی اکثریت والی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کی جانی چاہیے جس پر الیکشن کمیشن نے تاریخ بدل دی تھی۔

مزید پڑھیں: میزورم کے نتائج کی تاریخ تبدیل، اب ووٹوں کی گنتی 4 دسمبر کو ہوگی

خیال رہےکہ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، راجستھان، تلنگانہ میں نتائج کا کل ہی اعلان کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے میزورم میں انتخابی نتائج کی تاریخ میں تبدیلی کی تھی۔

Last Updated : Dec 15, 2023, 9:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.