ETV Bharat / state

under Construction Bridge Collapse میزورم میں زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے 17 افراد ہلاک - اس حادثے میں 17 لوگوں کی موت ہو گئی

ریاست میزورم میں ایزول سے تقریباً 20 کلومیٹر دور سائرنگ علاقہ میں ایک زیر تعمیر ریلوے پل گر گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثہ میں 17 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ 17 People Died in Mizoram

under Construction Bridge Collapse
under Construction Bridge Collapse
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 23, 2023, 2:28 PM IST

ایزول، میزورم: میزورم ریاست کے سائرنگ کے قریب ایک زیر تعمیر ریلوے پل گرنے سے بدھ کو 17 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے یہ اطلاع دی۔ سائرنگ کا علاقہ ایزول سے تقریباً 20 کلومیٹر دور واقع ہے۔ اہلکار نے کہا کہ موقع پر بہت سے دوسرے لوگوں کے پھنسے ہونے کا امکان ہے، کیونکہ واقعہ کے وقت وہاں 35-40 مزدور موجود تھے۔ یہ واقعہ ایزول سے 21 کلومیٹر دور صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔ ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ "اب تک 17 لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔ کئی دیگر اب بھی لاپتہ ہیں۔" این ایف ریلوے کے سی پی آر او سبیاساچی ڈے نے بتایا کہ ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں اور کچھ ہی دیر میں شمال مشرقی سرحدی ریلوے کے سینئر افسران بھی جائے وقوع کا دورہ کریں گے۔

  • An under-construction railway bridge collapses in Sairang area, about 20 km from Aizawl in Mizoram. Details awaited.

    Sabyasachi De, CPRO of NF Railways tells ANI that railway officers have rushed to the spot and senior officials of Northeast Frontier Railway will also visit the…

    — ANI (@ANI) August 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم نے معاوضے کا اعلان کیا: وزیر اعظم نریندر مودی نے حادثہ میں مرنے والے ہر فرد کے لواحقین کو PMMRF کی طرف سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50,000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ایکس پر پوسٹ کیا، 'میزورم میں پل حادثہ سے غمزدہ ہوں۔ ان لوگوں سے تعزیت جو اپنے پیاروں کو کھو چکے ہیں۔ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

  • Pained by the bridge mishap in Mizoram. Condolences to those who have lost their loved ones. May the injured recover soon. Rescue operations are underway and all possible assistance is being given to those affected.

    An ex-gratia of Rs. 2 lakh from PMNRF would be given to the…

    — PMO India (@PMOIndia) August 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

وزیراعلیٰ کا اظہار تعزیت: اس حادثہ پر میزورم کے وزیراعلیٰ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا، 'آئیزول کے قریب سائرنگ میں زیر تعمیر ریلوے اوور برج آج گر گیا۔ کم از کم 17 مزدور ہلاک: ریسکیو آپریشن جاری۔ اس سانحہ سے بہت دکھی اور متاثر ہوں۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو امدادی کارروائیوں میں مدد کے لیے بڑی تعداد میں آگے آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.