ETV Bharat / state

این آر سی کی حتمی فہرست سے لاکھوں لوگوں کے نام غائب

author img

By

Published : Aug 31, 2019, 11:24 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 11:04 PM IST

آسام میں این آر سی کی حتمی فہرست جمعہ کے روز صبح 10 بجے جاری کر دی گئی۔

این آر سی کی حتمی فہرست سے لاکھوں لوگوں کے نام غائب

این آر سی کوآرڈینیٹر پرتیک ہجیلا (آئی اے ایس) کے مطابق این آر سی کی حتمی فہرست میں 3 کروڑ 11 لاکھ 21 ہزار چار لوگوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ہجیلا کے مطابق 19 لاکھ 6 ہزار 657 لوگوں کے نام این آر سی میں شامل نہیں کیے گئے ہیں۔ جو اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکے ہیں وہ فارنرس ٹریبیونل میں اپیل کرسکتے ہیں۔

طویل عرصے تک لوگوں کو خدشہ تھا کہ ان کا نام اس فہرست میں ہوگا کہ نہیں۔ اب حکومت نے ان کے خدشات کو دور کرتے ہوئے حتمی فہرست جاری کردی ہے جس میں لاکھوں لوگوں کا نام شامل نہیں ہے۔ لوگوں کے خدشات صحیح ثابت ہوئے ہیں۔

بتا دیں کہ این آر سی کی پہلی فہرست میں 40.7 لاکھ لوگوں کو اس سے باہر رکھا گیا تھا۔

این آر سی کے اسٹیٹ کو آر ڈینیٹر پرتیک ہجیلا نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے اپنا دعویٰ پیش نہیں کیا تھا، وہ لسٹ سے باہر ہیں۔

مرکزی حکومت کی ہدایت کے مطابق این آر سی سے باہر ہونے والے لوگوں کو فوراً ہی غیر ملکی قرار نہیں دیا جائے گا، بلکہ قانونی راستے ان کے لیے کھلے رہیں گے۔ انہیں اپیل کرنے کا حق حاصل ہوگا اور ان کی پوری انکوائری کی جائے گی۔

مرکزی حکومت نے اپیل کرنے کی میعاد 60 دن سے بڑھا کر 120 دن کر دیا ہے۔ مرکزی حکومت کی جانب سے این آر سی سے باہر ہونے والے لوگوں کے لیے قانونی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔

فی الوقت ریاست آسام میں لاکھوں افراد جن کا نام فہرست میں نہیں ہے خوف و دہشت میں ہیں۔

تازہ اطلاعات کے مطابق این آر سی کی فہرست میں نام نہیں آنے سے ریاست کے سنیت پور علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جان دے دی ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 28, 2019, 11:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.