ETV Bharat / state

آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان کے خلاف گورنر اور اسپیکر کو میمورنڈم - NEWS ASSAM

آسام کے وزیراعلیٰ کے بیان کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے حزب اختلاف کے متعدد رہنماؤں نے گورنر جگدیش مکھی اور اسمبلی اسپیکر کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔

http://10.10.50.90:6060///finaloutc/english-nle/finalout/11-July-2021/12421377_hemant.jpeg
آسام کے وزیراعلی کے بیان کے خلاف گورنر اور اسپیکر کو میمورنڈم
author img

By

Published : Jul 11, 2021, 11:01 AM IST

گوہاٹی: آسام کی مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا اور حزب اختلاف کے رکن اسمبلی کے خلاف ہفتہ کو گورنر جگدیش مکھی اور اسمبلی اسپیکر بسوجیت ڈیمری کو مشترکہ طور پر میمورنڈم پیش کیا۔

رہنماؤں نے وزیراعلیٰ کے بیانات کو غیر جمہوری اور غیر آئینی قرار دیتے ہوئے گورنر اور اسپیکر پر زور دیا کہ وہ آئین کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات کریں، ساتھ ہی قائدین پر زور دیا جائے کہ وہ ایسے بیانات سے مستقبل میں بچیں۔

شرما نے 19 جون کو اسمبلی میں کانگریس کے ایک سینیئر ممبر اسمبلی کو کانگریس پارٹی کو بھگوا پارٹی بتاتے ہوئے سبھی مخالف ارکان کو بی جے پی میں شامل ہونے کی بات کہی تھی۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ، "وزیراعلیٰ کا یہ تبصرہ غیر جمہوری، غیر آئینی اور بھارتی آئین کی خلاف ورزی ہے۔"

میمورنڈم میں اپوزیشن لیڈر دیبرتا ساکیہ، ان کے نائب رقیب الحسین، کانگریس رہنما واجد علی چودھری اور ایم ایل اے بھرت نارہ، اے آئی یو ڈی ایف کے ایم ایل اے امین الاسلام، سی پی آئی (ایم) کے ایم ایل اے منو رنجن تالقدار اور آزاد رکن اسملبی اکھل گوگوئی نے دستخط کیے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.