امپھال: منی پور کے نونی ضلع میں ہفتہ کے روز مٹی کے تودے گرنے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی۔ مرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ راحت، بچاؤ کا کام ابھی جاری ہے۔ Manipur Landslides 2022
مقامی حکام کے مطابق کہ توپل میں تودے گرنے کا سلسلہ 29 اور 30 جون کی درمیانی رات کو شروع ہوئی تھی۔ جس میں اب تک تقریباً 35 افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ تاہم مقامی حکام نے موسم بہتر نہ ہونے کی صورت میں نشیبی علاقوں کے لوگوں سے نقل مکانی کرنے کو کہا ہے۔
دریں اثنا، او واقعے میں ہلاک میں 14 علاقائی فوج کے جوانوں کے لاشوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ امپھال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے ان کے گھروں کو روانہ کیا گیا جبکہ اب تک 13 علاقائی فوج کے اہلکاروں اور پانچ شہریوں کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔
منی پور پولیس، انڈین آرمی، آسام رائفلز، ٹیریٹوریل آرمی، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں نے توپل میں مسلسل تیسرے دن بھی تلاشی مہم چلائی۔Manipur Landslides 2022
مزید پڑھیںـ
ایک دفاعی اہلکار نے بتایا کہ اب تک علاقائی فوج کے ایک جے سی او اور 12 دیگر جوانوں کی لاشیں بھارتی فضائیہ کے دو طیاروں اور ایک بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ان کے متعلقہ آبائی اسٹیشنوں کو بھیجی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک علاقائی فوج کے جوان کی لاش کو سڑک کے ذریعے منی پور کے کانگ پوکپی ضلع بھیجا گیا ہے۔
یواین آئی۔