ETV Bharat / state

منی پور میں میانمار کے بتیس تارکین وطن گرفتار

منی پور میں بھارت میانمار سرحد پر خصوصی کارروائی کے دوران منی پور پولیس نے میانمار کے 32 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ ان تارکین وطن پر پولیس کو درست دستاویزات نہیں دکھانے کا الزام ہے۔ Myanmar immigrants in Manipur

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 6:25 PM IST

Updated : Nov 2, 2023, 7:35 PM IST

تیج پور: منی پور پولیس نے بدھ کو بھارت میانمار سرحد پر ایک خصوصی آپریشن میں میانمار کے 32 تارکین وطن کو گرفتار کیا ہے۔ منی پور پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ گرفتار تارکین وطن میں سے دس کو مزید تفتیش کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امپھال منتقل کیا گیا جب کہ دیگر 22 کو مورہ پولیس اسٹیشن میں ہی رکھا گیا ہے۔

اس گرفتاری کے بعد منی پور پولیس کی ایک ٹیم مرکزی سیکورٹی فورسز کے ساتھ بدھ کی دوپہر دو بجے کے قریب مورہ پہنچی جس کے بعد مورہ مارننگ مارکیٹ کالونی اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ منی پور پولیس کے ایک ذریعہ نے بتایا کہ مشترکہ سیکورٹی فورسز جس میں خصوصی پولیس کمانڈوز، انڈیا ریزرو بٹالین اور آسام رائفلز شامل ہیں، نے مسلسل چھاپوں کے دوران تقریباً 44 کوکی کمیونٹی کے لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے تارکین وطن کو فی الحال امپھال مشرقی ضلع کے ساجیوا علاقے میں غیر ملکی حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میانمار کے تارکین وطن کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ منگل کو منی پور کے مورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی طرف سے انجام دیے گئے دو الگ الگ واقعات میں سب ڈویژنل پولیس افسر ہلاک اور تین کانسٹیبل زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Nov 2, 2023, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.