ETV Bharat / state

منی پور کے سب سے قدیم باغی گروپ کا حکومت کے ساتھ معاہدہ - یو این ایل ایف

منی پور کے سب سے قدیم باغی گروپ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) نے تشدد کا راستہ چھوڑ کر حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کر لیا ہے۔

manipur oldest rebel group unlf signs peace pact with govt
منی پور کے سب سے قدیم باغی گروپ کا حکومت کے ساتھ معاہدہ
author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 29, 2023, 10:10 PM IST

نئی دہلی: گزشتہ کئی مہینوں سے تشدد کے واقعات سے نبردآزما رہنے والے منی پور کے لیے ایک راحت کی خبر ہے کہ وہاں کے ایک مسلح گروپ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “ایک تاریخی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ "شمال مشرق میں دیرپا امن قائم کرنے کے لیے مودی حکومت کی انتھک کوششوں میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ یونائیٹڈ نیشنل لبریشن فرنٹ (یو این ایل ایف) نے آج نئی دہلی میں امن معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔"

  • A historic milestone achieved!!!

    Modi govt’s relentless efforts to establish permanent peace in the Northeast have added a new chapter of fulfilment as the United National Liberation Front (UNLF) signed a peace agreement, today in New Delhi.

    UNLF, the oldest valley-based armed… pic.twitter.com/AiAHCRIavy

    — Amit Shah (@AmitShah) November 29, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

انہوں نے کہا، “ منی پور کا سب سے قدیم وادی میں واقع مسلح گروپ یو این ایل ایف تشدد ترک کرکے مرکزی دھارے میں شامل ہونے پر راضی ہوگیا ہے۔ میں جمہوری عمل میں ان کا خیرمقدم کرتا ہوں اور امن اور ترقی کی راہ پر ان کے سفر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ "حکومت ہند اور منی پور کی حکومت نے آج یو این ایل ایف کے ساتھ جو امن معاہدہ کیا ہے وہ چھ دہائیوں پر محیط مسلح تحریک کے خاتمے کی علامت ہے۔"

ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا، "یہ شامل ترقی کے وزیر اعظم کے وژن کو پورا کرنے اور شمال مشرقی ہندوستان میں نوجوانوں کو بہتر مستقبل فراہم کرنے کی طرف ایک تاریخی کامیابی ہے۔ (یو این آئی)

یہ بھی پڑھیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.