ETV Bharat / state

Manipur Assembly Session منی پور حکومت اگست میں اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلائے گی، ریاستی وزیر - منی پور اسمبلی کا اجلاس اگست میں بلایا جائے گا

منی پور میں تشدد رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اپوزیشن کانگریس منی پور کے گورنر سے ریاست میں موجودہ بحران پر بحث کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ وہیں منی پور کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر ایس رنجن سنگھ نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ Manipur Assembly Session to be convened in August

منی پور اسمبلی کا اجلاس اگست میں بلایا جائے گا، ڈاکٹر ایس رنجن

author img

By

Published : Jul 28, 2023, 7:38 AM IST

Updated : Jul 28, 2023, 8:52 AM IST

امپھال: منی پور کے وزیر اطلاعات ڈاکٹر ایس رنجن سنگھ نے کہا کہ اسمبلی کا اجلاس اگلے مہینے یعنی اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں نے منی پور کی صورتحال پر بحث کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔ ڈاکٹر ایس رنجن سنگھ نے کہا کہ ریاستی حکومت ہر فرد کا خیال رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جاری بحران کے حوالے سے مختلف پلیٹ فارمز پر غلط رپورٹیں آرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 مئی کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایم ایل اے ونگجاگین والٹے پر ایک ہجوم نے حملہ کیا تھا اور یہ حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے زخمی ایم ایل اے کو فوری طور پر ضروری علاج کے لیے رمس اسپتال پہنچایا۔ اگلے دن انہیں مزید علاج کے لیے ہوائی جہاز سے دہلی کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔

ایم ایل اے کے ساتھ دو وزیر بھی ایئرپورٹ تک گئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے علاج کے تمام اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایم ایل اے کی صحت کی حالت کے بارے میں اسپتال کے حکام سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ونگجاگین والٹے جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ منی پور میں پرتشدد واقعات رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اپوزیشن کانگریس نے گورنر انوسویا اُویکی سے ریاست میں موجودہ بحران پر بحث کے لیے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی درخواست کی۔ کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے لیڈر اوکرام ایبوبی سنگھ سمیت پانچ کانگریس ایم ایل ایز نے گورنر کو خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریاست مئی کے اوائل سے ذات پات کے تشدد سے متاثر ہے اور موجودہ صورتحال پر بحث کرنے اور امن بحال کرنے کے لیے اسمبلی سب سے اچھا پلیٹ فارم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Opposition Alliance India ارکان پارلیمنٹ کا وفد منی پور کا دورہ کرے گا، ٹی ایم سی

یو این آئی

Last Updated : Jul 28, 2023, 8:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.