ETV Bharat / state

جسٹس پی وینکٹ کمار منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر - پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس

صدر رام ناتھ کووند نے آئین کی دفعہ 217 کی شق-ایک میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کر کے جسٹس کمار کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے مؤثر ہوگی۔

جسٹس پی وینکٹ کمار منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر

author img

By

Published : Feb 13, 2021, 7:21 PM IST

پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کے جسٹس پی وینکٹ سنجے کمار کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا ہے۔

قانون اور انصاف کی وزارت کے محکمہ عدالت کی جناب سے جمعہ کی دیر رات جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صدر رام ناتھ کووند نے آئین کی دفعہ 217 کی شق-ایک میں دیے گئے اختیارات کا استعمال کرکے جسٹس کمار کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری عہدہ سنبھالنے کے دن سے مؤثر ہوگی۔

سپریم کورٹ کالیجیم نے 21 جنوری میں جسٹس کمار کو منی پور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ منی پور ہائی کورٹ کے موجودہ چیف جسٹس رمالنگم سدھاکر ہفتے کے روز سبکدوش ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری نوجوان کب رہا ہوں گے؟ لوک سبھا میں اویسی کا سوال

صدر نے پشپا ویریندر گنیریوالا کو بامبے ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جسٹس مقرر کیا ہے۔ ان کی مدت کار آج سے ایک سال تک ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.