ETV Bharat / state

ہیمنت بسوا سرما نے آسام کے وزیر اعلی کے عہدے کا حلف لیا - سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سربانند سونووال

گورنر جگدیش مکھی نے شنکردیو کلاکشیترا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہیمنت بسوا سرما کو وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

Himanta Biswa Sarma takes oath as 15th Assam CM

author img

By

Published : May 10, 2021, 5:40 PM IST

آسام کے نومنتخب وزیر اعلی ہیمنت بسوا سرما نے پیر کو گوہاٹی میں منعقد ایک تقریب میں وزیر اعلی کے عہدےکا حلف لیا۔

گورنر جگدیش مکھی نے شنکردیو کلاکشیترا میں منعقدہ ایک تقریب میں ہیمنت بسوا سرما کو وزیر اعلی کے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ رہنما ہدایات کی وجہ سے وزیر اعلی کی حلف برداری کی تقریب میں مہمانوں کی ایک محدود تعداد ہی موجود تھی۔ مسٹر سرما کے ساتھ، کابینہ کے 14 وزرا کو بھی عہدے اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

مسٹر سرما نے ریاست کی سابقہ ​​بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سربانند سونووال کی جگہ لی ہے۔

بی جے پی نے اپنے حلیف پارٹی یو پی پی ایل اور آسام گن پریشد کے ساتھ مل کر 72 نشستیں حاصل کیں، جو 126 رکنی اسمبلی میں اکثریت کے لیے 64 کے جادوئی اعداد و شمار سے آٹھ زیادہ ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.