منی پور پولیس نے زمین کے ریکارڈ میں جعلسازی اور ہیرا پھیری اور 35 فرضی اراضی لیز جاری کرنے کے الزام میں سینئر سرکاری افسران سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
منی پور کے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کلے کھونگسائی نے اتوار کو بتایا کہ اہم ملزم چندیل ضلع کے ڈپٹی کمشنر محمد نسیم الدین کو بھی اتوار کو گرفتار کیا گیا تھا۔
5 persons arrested in land scam case in Thoubal
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے سب ڈویژنل افسر (ایس ڈی او) شیجالیمبی کے مطابق 17-چاوبوک شیٹ نمبر چار کے اراضی ریکارڈ میں دھاندلی کی گئی تھی اور زمین کی جعلی لیز جاری کی گئی تھی۔ تحقیقات کے دوران لیلونگ شانتی پور کے ٹی نپاماچا سنگھ (ریٹائرڈ ایس کے)، لیلونگ بازار کے شاہ داؤد (معطل شدہ ایل اے ایس کے)، لیلونگ کالیکھونگ ماکھونگ کے محمد علاؤالدین خان (منڈول) اور کچھ دوسرے اس گڑبڑ میں ملوث پائے گئے۔
مزید پڑھیں:Gang OF Smugglers Arrested کشی نگر میں منشیات کے ساتھ 2اسمگلر گرفتار
تحقیقات سے پتہ چلا کہ کیامگی مسلم آوانگ لیکائی کے محمد نسیم الدین نے جعلی دستاویزات جاری کئے تھے، جو اس وقت ایس کے ایرونگ چیسبا کے انچارج تھے۔ جب یہ معاملہ سامنے آیا تو وہ چندیل کے ایس ڈی سی کے طور پر تعینات تھے اور گرفتاری سے بچ رہے تھے۔ لیکن بالآخر پولیس اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور وہ زمین کے ریکارڈ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ میں بھی ملوث پائے گئے۔
یو این آئی