ETV Bharat / state

'بھارت اور جاپان کی شراکت داری آسام کی ترقی میں تبدیلی لاسکتی ہے' - آسام کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا

وزیر خارجہ نے کہا کہ آسام کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ رابطے کا چیلینج سب سے بڑا ہے۔ آسام ایکٹ ایسٹ پالیسی کی وجہ سے دوسری ریاستوں سے زیادہ منسلک ہوگا، زیادہ طاقت ور ہوگا اور مزید ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔

'بھارت اور جاپان کی شراکت داری آسام کی ترقی میں تبدیلی لاسکتی ہے'

author img

By

Published : Feb 15, 2021, 5:41 PM IST

آسام میں جاپان کے تعاون سے چلائے جارہے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت اور جاپان کی شراکت داری آسام کی ترقی میں تبدیلی لاسکتی ہے۔

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے گوہاٹی میں کہا کہ آسام بھارت کی ایکٹ ایسٹ پالیسی کو نافذ کرنے کے لئے سب سے اہم جگہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آسام کی ہمہ جہت ترقی 'ایکٹ ایسٹ' پالیسی کی کامیابی کی اثاث ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ جاپان کا مختلف ریاستوں میں منصوبوں کے لئے تعاون ریاستوں کی ترقی کے لئے بین الاقوامی پالیسیوں کی مثال ہے، ریاستوں کی ترقی شراکت سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا گذشتہ دو دہائیوں میں بہت تیزی سے تبدیل ہوئی ہے۔ خاص طور پر ایشیاء میں نئی ​​پیداوار، کھپت، وسائل اور مارکیٹیں ابھر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جل گاؤں سڑک حادثہ: کووند سمیت مختلف رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ آسام کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔ رابطے کا چیلینج سب سے بڑا ہے۔ آسام ایکٹ ایسٹ پالیسی کی وجہ سے دوسری ریاستوں سے زیادہ منسلک ہوگا، زیادہ طاقت ور ہوگا اور مزید ملازمت کے مواقع فراہم ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.