ETV Bharat / state

شمالی آسام کے علاقوں میں تنازعہ کے بعد کرفیو جاری

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے بدھ کو منعقد بھومی پوجن اور سنگ بنیاد تقریب کا جشن منانے کے لیے شمالی آسام کے ضلع سونت پورمیں کل دیر شام نکالی گئی موٹر سائیکل ریلی کے دوران دو گروہوں کے درمیان تنازعہ کے بعد نافذ غیر معینہ مدت کرفیو جمعرات کو بھی جاری رہا۔

Curfew imposed in northern Assam
شمالی آسام کے علاقوں میں تنازعہ کے بعد کرفیو جاری
author img

By

Published : Aug 6, 2020, 5:16 PM IST

ضلع کے ڈپٹی کمشنر مانویندر پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ تیلا مارا اور دھیکیاجلی تھانہ علاقوں میں کل شب سے ہی کرفیو نافذ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اجودھیا میں وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے رام مندر کی تعمیر کے لیے سنگ بنیاد رکھے جانے کے موقع پر جشن منانے کے لیے کچھ لوگوں کا ایک گروپ جب’جے سری رام‘کا نعرہ لگاتے ہوئے موٹر سائیکل ریلی نکال رہا تھا اسی دوران دوسرے گروہ کے ساتھ ان کی جھڑپ ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اس ریلی کو نکالنے کے تعلق سے کوئی سرکاری اجازت نہیں لی گئی تھی۔جب یہ ریلی تیلمارا کے گورودعا علاقے میں کل دیرشام پہنچی تو دوسرے گروہ کے ساتھ جھڑپ شروع ہوگئی۔مشتعل بھیڑ نے تین موٹر سائیکلوں اور مسافروں کو لے جانے والی ایک گاڑی جو آگ کے حوالے کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پالیسی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: آر بی آئی

بعد میں ڈپٹی کمشنر ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس، سپرنٹنڈنٹ پولیس اور دیگر اعلی افسران موقع پرپہنچ گئے۔ ڈپٹی کمشنر اور دھیکیاجلی وتیج پور کے زونل افسران کی گاڑیوں پر بھی تشدد پر آمادہ بھیڑ نے حملہ کرکے کھڑکیوں کو چورچور کردیا اورگاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
اس واقعہ میں متعدد افرادزخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو تیج پور میڈیکل کالج اور ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔واقعہ کے بعد موقع پر سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔صورت حال کشیدہ مگر کنٹرول میں بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.