ریاست منی پور میں جمعرات کے روز کورونا وائرس کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حالانکہ شمال مشرقی ریاست کو 'کویڈ- 19 فری' قرار دے دیا گیا تھا۔
منی پور ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ 'امفال ایسٹ ڈسٹرکٹ کا ایک 31 سالہ نوجوان جو حال ہی میں اپنے کینسر کے مریض والد کے ساتھ ممبئی سے واپس آیا ہے۔ جمعرات کو اس نوجوان کو کورونا مثبت پایا گیا ہے۔'
عہدیدار نے بتایا کہ 'مریض اب امفال کے جواہر لال نہرو انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (جے این آئی ایم ایس) کے کوویڈ 19 وارڈ میں زیر علاج ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'نئے مریض کے کے رانطے میں آنے والے لوگون کو ٹریس کیا جا رہا ہے۔ انہیں بھی کورنٹائن کیا جائے گا۔'
نئے مریض کے لواحقین کے مطابق 'نوجوان اپنے والد کے علاج کے لئے ممبئی گیا تھا جو کینسر میں مبتلا ہیں۔'
واضح رہے کہ 'دو افراد کے اس بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد شمال مشرقی ریاست منی پور کو 19 اپریل کو وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے کوویڈ-19 فری قرار دیا تھا۔