ETV Bharat / state

Meghalaya Election Results سنگما حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کیلئے گورنر سے ملاقات کریں گے

author img

By

Published : Mar 3, 2023, 7:11 AM IST

میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے لیے آج ریاست کے گورنر پھاگو چوہان سے ملاقات کریں گے۔ میگھالیہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل پیپلز پارٹی کو 26 سیٹیں حاصل ہوئی ہیں۔ Conrad Sangma to meet governor

سنگما حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کرنے کے لیے گورنر سے ملاقات کریں گے

شیلانگ: میگھالیہ کے وزیر اعلیٰ کونراڈ سنگما جمعہ کو گورنر فاگو چوہان سے ملاقات کریں گے تاکہ اسمبلی انتخابات میں نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی زبردست جیت کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں۔ سنگما نے بتایا کہ وہ آج گورنر سے مل کر اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔ ریاست میں حکمراں این پی پی پارٹی اسمبلی انتخابات میں واحد سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ پارٹی نے 60 اسمبلی سیٹوں میں سے 26 پر کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اپنی دو سیٹیں برقرار رکھنے میں کامیاب رہی اور حکومت بنانے کے لیے این پی پی کو اپنی حمایت دے گی۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ارنسٹ مووری نے کہا کہ میں نے شام وزیر اعلیٰ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ میں نے انہیں اپنی حمایت سے آگاہ کیا ہے اور ہم این پی پی کو حمایت کا خط دیں گے۔ این پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ پارٹی رہنما پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ اور ہل اسٹیٹ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ این پی پی کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کو اسمبلی انتخابات میں دو دو سیٹیں ملی ہیں۔ واضح رہے کہ این پی پی نے 26 سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے، جبکہ ترنمول نے پانچ، بی جے پی نے دو اور کانگریس نے پانچ سیٹیں حاصل کیں۔ یونائیٹڈ ڈیموکریٹک پارٹی نے 11 سیٹیں حاصل کیں۔ میگھالیہ میں کل 60 اسمبلی سیٹیں ہیں۔ این پی پی پہلے بی جے پی کے ساتھ تھی لیکن انتخابات سے پہلے دونوں کا اتحاد ٹوٹ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Assembly Elections Result تریپورہ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں بنے گی بی جے پی کی حکومت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.