ETV Bharat / state

کانگریس نے مودی کو آسام کا مہاجر پرندہ بتایا - ڈبل انجن کی حکومت

کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر آسام کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے پیر کو انہیں ایک ایسا 'ہجرت کرنے والا پرندہ' قرار دیا، جو صرف الیکشن کے وقت آتا ہے۔

کانگریس نے مودی کو آسام کا مہاجر پرندہ بتایا

author img

By

Published : Feb 22, 2021, 10:56 PM IST

کانگریس کے ریاستی صدر رپن بورا نے مودی کی ریلی کے ایک گھنٹے کے بعد صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک مہاجر پرندے کی طرح ہیں۔ وہ تبھی ریاست کے دورے پر آتے ہیں جب الیکشن آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ (مودی) انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے پہلے مستقل ریاست کے دورے پر آئیں گے۔ ان کے پاس اس وقت اتنا وقت کیسے ہے جبکہ عوام کے لوگ سیلاب سے متاثر ہوتے ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف احتجاج کے دوران ہمارے نوجوان مارے جاتے ہیں، تب ان کے پاس وقت نہیں ہوتا ہے۔

مودی کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے زیر قیادت ریاستی حکومت کو ڈبل انجن کی حکومت قرار دینے کے معاملے پر بورا نے کہا کہ ریاست میں کبھی بھی دو وزیراعلیٰ نہیں رہے، لیکن موجودہ ریاست میں اقتدار دو لوگوں میں تقسیم ہوا ہے، ایک کا مرکز وزیر اعلی کے پاس ہے، تو دوسرے کا مرکز ایک دیگر وزیر کے پاس ہے۔

ریاستی کانگریس کے سربراہ نے پہلے کی حکومت کے ذریعہ ریاست کے کچھ حصوں کے ساتھ سوتیلا سلوک کرنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے 90:10 فنڈنگ پیمانہ پر روک لگا دی ہے، جس کے سبب ریاست کو مرکزی امداد نہیں مل پا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.