اسمبلی میں اپوزیشن کے رہنما دیوورت سَیکیا نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی قیادت اجلاس میں اپنا موقف رکھے گا۔ انہوں نے کہا۔' اس اجلاس میں شریک ہونے کے لیے ہمیں دہلی سے کوئی ہدایت نہیں ملی ہے۔ ہماری مرکزی قیادت ہی اس اجلاس میں اپنا موقف رکھے گی'
انہوں نے کہا کہ مسٹر شاہ نے کانگریس کو کل ملاقات کے لیے مدعو کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسٹر شاہ نے پارلیمنٹ کے رواں سرمائی اجلاس میں شہریت ترمیمی بل پیش کرنے سے قبل شمال۔مشرقی ریاستوں کی کئی سیاسی پارٹیوں اورتنظیموں سے مذاکرے کے لیے ہفتے کے روز نئی دہلی میں اجلاس منعقد کی ہے۔
کانگریس کے رہنما کا شاہ کے اجلاس میں شرکت سے انکار - amit shah
آسام کانگریس کا کوئی بھی رہنما شہریت ترمیمی بل پر مختلف سیاسی پارٹیوں اور تنظمیوں سے مذاکرہ کرنے کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی جانب سے ہفتے کے روز نئی دہلی میں منعقد اجلاس میں شامل نہیں ہوگا۔