ETV Bharat / state

شمال مشرقی ریاست منی پور میں مکمل لاک ڈاؤن - منی پور کی خبریں

شمال مشرقی ریاست منی پور میں کورونا وائرس کے مسلسل بڑھتے معاملوں کے پیش نظر مکمل لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔

author img

By

Published : Jul 26, 2020, 6:36 PM IST

اس درمیان وزیراعلیٰ سکریٹریٹ کے پورے علاقہ کو سینیٹائز کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تھاوپل اور جیریبم اضلاع میں کورونا انفکشن کے معاملوں میں جس طرح سے تیزی آرہی ہے اس سے یہاں کمیونٹی پھیلاو کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کے روز سکریٹریٹ کے کامن کنٹرول روم میں کا م کررہے ایک شخص کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد پورے علاقہ کو سینیٹائز کیا گیا اور متاثرہ شخص کے رابطہ میں آنے والوں کا پتہ لگایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ سکریٹریٹ کے سبھی اسٹاف کی کورونا جانچ کرائی جائے گی۔وزیراعلیٰ اے بیرین نے سوشل نیٹ ورک پیج پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ کووڈ-19 کے سبب ریاستی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں مکمل لاک ڈاون کو سختی سے نافذ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج،آسام رائفلز ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے جوان بھی کورونا کی زد میں آرہے ہیں۔

ابھی تک سی آر پی ایف کے 63، آسام رائفلز کے 45،بارڈر سیکوریٹی فورس کے 15 اور فوج کے 12 جوان کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

منی پور مین اب تک کورونا انفکشن کے 2176 معاملے سامنے آئے ہیں اور 1520 لوگ صحت یاب ہوچکے ہیں، فی الحال یہاں کورونا وائرس کے 656 ایکٹیو کیسز ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.