ETV Bharat / state

جنرل بپن راوت نے اروناچل پردیش کی سبانسری ویلی کا دورہ کیا - جنرل بپن راوت نے اروناچل پردیش کی سبانسری ویلی کا دورہ کیا

چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) کی حیثیت سے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جنرل بپن راوت نے اوروناچل پردیش کے سرحدی علاقوں کا دو روزہ دورہ کرکے سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

CDS Rawat visits forward areas at Arunachal's Subansiri valley
جنرل بپن راوت نے اروناچل پردیش کی سبانسری ویلی کا دورہ کیا
author img

By

Published : Jan 3, 2021, 4:49 PM IST

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت نے آج اپنے دورہ کے دوسرے دن اروناچل پردیش میں ایل اے سی کے قریب سبانسیری ویلی کے سرحدی علاقوں کا جائزہ لیا جہاں فوج اور انڈو۔تبت بارڈر پولیس کے اہلکار مورچوں پر تعینات ہیں۔

CDS Rawat visits forward areas at Arunachal's Subansiri valley
جنرل بپن راوت نے اروناچل پردیش کی سبانسری ویلی کا دورہ کیا

بپن راوت نے فوج کی جانب سے جدید ٹکنالوجی کو اپناتے ہوئے سرحدوں کی نگرانی کئے جانے کی ستائش کی اور کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کےلیے اہلکاروں کی دفاعی تیاری کو بھی سراہا۔

دو روزہ دورہ کے آخری روز بچپن راوت نے اوروناچل پردیش اور آسام سمیت مشرقی سیکٹر میں واقع فضائی اڈوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انہیں یقین ہے کہ بھارتی فوج سے ٹکرانے والے تباہ ہوجائیں گے‘۔

مشرقی سیکٹر میں بھارت کی مجموعی سیکوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ا پنے دورہ کے دوران علاقہ میں تعینات فوج، آئی ٹی بی پی اور دیگر فورسز کے جوانوں سے بات چیت کی۔

جنرل بپن راوت نے دورہ کے پہلے روز بھی فوج، آئی ٹی بی پی اور اسپیشل فرنٹیئر فورس کے سپاہیوں کے ساتھ بات چیت کی تھی جو اروناچل پردیش کے لوہیت سیکٹر اور دیبانگ ویالی کے بشمول مختلف اڈوں پر تعینات ہیں۔ اس موقع پر دوسرے فوجی عہدیدار بھی موجود تھے۔

فوج نے بتایا کہ مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ سرحدی تنازعہ کے پیش نظر فوج اور بھارتی فضائیہ نے اروناچل پردیش اور سکم کے بشمول ایل اے سی پر تمام مورچوں پر اپنی لڑاکا تیاری کا خاطر خواہ بہتری لائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.