شیلانگ: میگھالیہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتہ کو حکومت کے خلاف الزامات پر نیشنل پیپلز پارٹی (این پی پی) کی قیادت والی میگھالیہ ڈیموکریٹک الائنس (ایم ڈی اے) حکومت سے حمایت واپس لینے کی دھمکی دی۔ بی جے پی کے قومی نائب صدر اور میگھالیہ کے انچارج ایم چوبا اے او نے بی جے پی جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش کی زیر صدارت میراتھن میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم ایک ماہ کے اندر حکومت سے حمایت واپس لے سکتے ہیں۔ ہم اس پر پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا سے بھی بات کریں گے ۔ BJP threatens to withdraw support to NPP
انہوں نے بتایا کہ جب پارٹی حمایت واپس لینے کا فیصلہ کر لیتی ہے تو وہ عوام کو یہ بتا کر مزید حکمت عملی بنائے گی کہ اس نے حمایت کیوں واپس لی۔ اگر بی جے پی کے دو ایم ایل ایز الیگزینڈر لالو ہیک اور سانبور شولائی حکومت کی حمایت واپس لے لیں تو بھی کونراڈ سنگما کی زیرقیادت حکومت نہیں گرے گی ۔
یہ بھی پڑھیں : Nitish Reacts Slams BJP جے ڈی یو ایم ایل ایز کے بی جے پی میں شامل ہونے پر نتیس کمار کا سخت ردعمل
اس کے بعد 60 رکنی میگھالیہ اسمبلی میں این پی پی بشمول اسپیکر میٹباہ لنگڈوہ اور ڈپٹی اسپیکر ٹموتھی ڈی شیرا کو فی الحال 46 ایم ایل ایز کی حمایت حاصل ہے جبکہ اہم اپوزیشن ترنمول کانگریس کے پاس صرف 12 ایم ایل اے ہیں ۔
یو این آئی